پروفیسر مختیار سموں کی 58 ویں سالگرہ تقریب نالج سینٹر لاڑکانہ میں منعقد کی گئی

اتوار 19 اگست 2018 19:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سندھی ادبی سنگت شاخ بارانی مغیری کی جانب سے نامور شاعر، ادیب اور تعلیم دان پروفیسر مختیار سموں کی 58 ویں سالگرہ تقریب نالیج سینٹر لاڑکانہ میں منعقد کی گئی جہاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں شاعر، ادیبوں اور تعلیم دانوں قادر جاگیرانی، لیاقت میرانی، محمد علی پٹھان، پروفیسر جام جمالی، عیسیٰ میمن، سانول میرالی، پنجل سانگی، رضوان گل، ریاضت برڑو، علی گوہر سانگی، نثار مغیری اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں پروفیسر مختیار سموں کی ان کی سالگرہ کے موقع پر انمول کتابیں اور گلدستے تحائق کے طور پر دی گئیں جس پر انہوں نے تمام شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :