عمران خان کی سادگی، حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ
وزیراعظم کی تقریب حلف برداری پرصرف50 ہزار خرچہ،ان اخراجات میں دودھ، چائے، بسکٹ، پھول اور بجلی کا بل شامل، عمران خان کی تقریب کے اخراجات ماضی کے وزراء اعظم سے 80لاکھ کم ہیں،پی ٹی آئی رہنماء عندلیب عباس کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 اگست 2018 19:22
(جاری ہے)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپی ٹی آئی کی رہنماء عندلیب عباس نے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے عوام کو بتایا کہ یہ سادگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کیلئے صرف 50ہزار اخراجات کیے گئے ہیں۔
ان اخراجات میں تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کیلئے دودھ، چائے ، بسکٹ اور پھول سمیت بجلی کا بل بھی شامل ہے۔ تاہم اس سے قبل پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی تقریب حلف برداری پر2008ء میں 76لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے وزیراعظم نوازشریف کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری پر92لاکھ روپے خرچ ہوئے۔تاہم اب 2018ء میں تحریک انصاف کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرتقریب حلف برداری کوانتہائی سادہ رکھا گیا جس کے باعث حلف برداری کی تقریب پر صرف 50ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اگر ماضی کی نسبت عمران خان کی تقریب کا موازنہ کیا جائے توماضی کے دو ادوار حکومت کے وزراء کی تقریب حلف برداری پر80لاکھ سے زائد پاکستان کی عوام کے پیسے خرچ ہوئے۔واضح رہے یہ تمام تفصیلات پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.