پشاور میں مذہبی جماعت کی جانب سے ناموس رسالت ریلی نکالی گئی

ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں اور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے،مظاہرین کامطالبہ

اتوار 19 اگست 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پشاور میں مذہبی جماعت کی جانب سے ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ،شرکاء نے ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔پشاور میں مذہبی جماعت کے زیر اہتمام گلبہار کے علاقے سے ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ،جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قافلوں کی شکل میں جی ٹی روڈ سے پریس کلب پہنچے،جہاں انہوں نے ہالینڈ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا ء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کامقصدامت مسلمہ کی دل ازاری ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی پراسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔ریلی میں شریک افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کیے جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں اور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :