پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون کردی

رنگ روڈ،سرکلرروڈ اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی کی گئی

اتوار 19 اگست 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون کردی، مختلف کاروائیوں کے دوران 58افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق کاروائی رنگ روڈ،سرکلرروڈ اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کی گئی۔غیر قانونی منڈیاں لگانے پر 58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ سرکاری ریٹ سے زیادہ ٹیکس بھی وصول کررہے تھے۔ترجمان کے مطابق غیرقانونی مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی اور مقامی آبادی متاثر ہو رہی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ غیر قانونی منڈیاںلگانے پر پہلے ہی سے دفعہ 144 عائد کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :