مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے چاقوسے حملہ کرکے خواجہ سراکو زخمی کردیا

اتوار 19 اگست 2018 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے چاقوسے حملہ کرکے خواجہ سراکو زخمی کردیا۔ خیبرپختونخوامیں خواجہ سراؤں پرتشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہاہے، مانسہرہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ سرا کو چاقو سے زخمی کردیا۔ پچھلے دوہفتوں کیدوران پشاوراورمانسہرہ میں چارخواجہ سرازخمی،جبکہ ایک بے دردی سے قتل کیاگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سالوں کے دوران خیبرپختونخوا میں تشدد اورفائرنگ کے واقعات میں باسٹھ خواجہ سرا قتل جبکہ چار سو اناسی زخمی ہوئے ،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں چار خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات ہوئے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنانی ہوئی ہے اور ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہے۔خواجہ سراؤں نے حکومت سے مطالبہ کر دیا کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔پچھلے تین سالوں کے دوران خیبرپختونخوا میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 479خواجہ سرا زخمی جبکہ 62 قتل ہوئے