Live Updates

دو آزاد اور راہ حق کے ایک رکن نے سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا

پی ٹی آئی کے تیمور لالی علالت کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے نہ آ سکے

اتوار 19 اگست 2018 19:30

دو آزاد اور راہ حق کے ایک رکن نے سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں دو آزاد اراکین اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن نے تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدارکو ووٹ دیا ،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی تیمور لالی علالت کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف کے ایوان میں 175اور اس کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے 10ووٹ ہیں تاہم چوہدری پرویز الٰہی سپیکر کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے اس طرح اس کی مجموعی عددی برتری 184ہے ۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں دو آزاد اراکین جگنو محسن ، ملک احمد علی اولکھ او ر راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم نے تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا جبکہ ایک رکن اسمبلی تیمور لالی علالت کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ آ سکے ۔پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو 186جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کو 159ووٹ ملے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات