نفرت کے پرچار سے انتہا پسندوں کے امن اور انسانیت دشمن بیانیے کو تقویت ملے گی‘طاہر القادری
مقدس ہستیوں کی توہین سے بچا کھچا امن بھی برباد ہو گا ،پیغمبر اسلام ﷺ امن و محبت کے داعی تھے‘ بارود کی بو سے اٹی فضائوں کو امن،محبت اور عالمی بھائی چارے کی خوشبو سے بدلا جائے‘سربراہ عوامی تحریک
اتوار 19 اگست 2018 19:30
(جاری ہے)
گزشتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ مذہبی مقدس ہستیوں کے خلاف نفرت انگیزی ہر گز ہر گزآزادی اظہار نہیں ہے،اس وقت دنیا جنگ کے دہانے پر ہے،تہذیبوں کے کسی نئے تصادم کو روکنا ہو گا،اس حوالے سے اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور او آئی سی کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ بارود کی بو سے اٹی فضائوں کو امن،محبت اور عالمی بھائی چارے کی خوشبو سے بدلا جائے اور مزید خون بہنے سے روکا جائے۔پیغمبر اسلام امن ،محبت کے داعی اور پوری دنیا کیلئے سراپا رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔پیغمبر اسلام ﷺ نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی تعلیم دی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی حکومتیں عالم اسلام کے مذہبی جذبات و عقائد کا احترام یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء امریکہ،ڈیلاس میں ایک امریکی نوجوان سی جے ہومی نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔قبول اسلام کے بعد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوان کو مبارکباد دی اور انکی بنیادی تعلیم و تربیت کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے سکالرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔امریکی نوجوان نے قبول اسلام کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کیا اسلام محبت،پیار،حقوق و فرائض،رواداری،میانہ روی اور صلہ رحمی کا دین اور ضابطہ حیات ہے،اسلام کی سچی تعلیمات پر عمل کرنے والا کبھی نفرت کا پرچار نہیں کرسکتا ۔انہوں نے اسلام کی روشنی سے بہرہ مند کرنے پر منہاج القرآن کے سکالرز کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.