Live Updates

ْخرم شیرزمان نے اچھرو تھر میں ایک مرتبہ پھر قحط کے حالات پیدا ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

اچھرو کو قحط زدہ قرار دے کر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے اچھرو تھر میں ایک مرتبہ پھر قحط کے حالات پیدا ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اچھرو کو قحط زدہ قرار دے کر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔

(جاری ہے)

رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تھر کی معیشت اور روزگار کا انحصار صرف مون سون کی بارشوں پر ہی,یہاں لوگوں کے لئے نہ روزگار ہے اور نہ مال مویشیوں کے لئے چارہ موجود ہے جبکہ موسمی بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تھر میں نہ فصل ہوسکے گی اور نہ مویشیوں کے لئے چارہ,حکومتی سطح پر موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تھر میں غذائیت کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والے امراض میں کئی بچے مبتلا ہیں نچلی سطح پر صحت کی سہولیات کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے علاج ناممکن ہونے کی وجہ بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں اور غذائی قلت سے رواں ماہ کے دوران 28 بچوں کی ہلاکت بھی افسوسناک ہی,انہوں نے کہا کہ قحط سے متاثرہ اچھرو کے عوام کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات