Live Updates

قوم کو مبارکباد ہو نیا پاکستان بن گیا، عمران خان قوم کی توقات پر پورا اتریں گے، حلیم عادل شیخ

وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینا کی خود نگرانی کریں گے، کرپشن فری پاکستان بننے سے عوام خوشحال ہوگی

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رنما رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ملک تقدیر بدلنے والی ہے نیاپاکستان بن چکا ہے وزیر اعظم عمران خان کابینہ کے تمام وزراء کی خود نگرانی کریں گے پاکستان میں کرپشن ہونے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا وزیر اعظم کا سو دن کا پلان عوام کے خوابوں کی تعبیر ہے، انہوں نے کہا عمران خان کا وزن ہے ملک کی غریب عوام کو اوپر لیکر آنا انہوں نے کہا ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو اوپر لائیں گے انہوں نے کہا سندھ میں اب پچھلی حکومت کی طرح من مانی نہیں چلے گی عوام کے فلاح و بہود کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اگر اقرباپروی دکھائی گئی تو پیپلزپارٹیہ کو سخت اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑی گا، انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ پچھلی حکومت کی طرح کاشتکار سڑکوں پر ہوں، ان کو حقوق دلوائیں گے، انہوں نے کہا سندھ زرعی صوبہ ہے لیکن سند ھ کی جس طرح زراعت پچھلے ادوار میں تباہ و برباد کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں تعلیم سمیت صحت کے میدان میں سندھ حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی والے عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ دکھائیں ہم ساتھ دیں گے، اگر کرپشن کی گئی اور عوام کے حقوق کو پائمال کیا گیا تو سندھ حکومت کو سخت متحد اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کا پانی جس کو جلد حل کروائیں گے، انہوں نے کہا قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان جیسے عظیم رہنما کو اپنا وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات