Live Updates

انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں، اسد اللہ بھٹو

نارتھ کراچی سیکٹر5B-1/2/3میں پانی کی بندش کا نوٹس لیاجائے، چیئرمین مصالحتی کمیٹی علی محمدجاپانی عمران خان میں عوام کو اپنامسیحانظرآرہاہے اور انہیں ایک ڈھارس بندھی ہے کہ اب عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) چیئرمین مصالحتی کمیٹی ملک علی محمدجاپانی نے نومنتخب وزیراعظم عمران کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے 70سالوں سے ہرنیاآنے والاحکمران عوام کی تقدیربدلنے کا دعویٰ کرتاہے لیکن آج تک ملک کے عوام کی تقدیر نہیں بدلی بلکہ دن بدن وطن عزیز کی حالت بدسے بدترہوتی چلی گئی،حکمران اپنی تجوریاں بھرتے رہے اور عوام دووقت کی روٹی کوترستے رہے لیکن آج عمران خان میں عوام کو اپنامسیحانظرآرہاہے اور انہیں ایک ڈھارس بندھی ہے کہ اب عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

یہ باتیں انہوں نے نارتھ کراچی سیکٹر5B-1/2/3سے آئے ہوئے علاقہ مکینوں کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئے کہیں۔وفد نے بتایاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے ان علاقوں میں جان بوجھ کر پانی بندکردیاگیاہے، لوگ پانی کی بوندبوند کوترس گئے ہیں،مسجدوں میں وضوتک کے لئے پانی نہیں ہے،گھروں میںبھی ٹینکروں سے خریدکرپانی استعمال کررہے ہیں،واٹراینڈسیوریج بورڈ اور منتخب نمائندوں کوباربار شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملک علی محمدجاپانی نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اب امیدہوچلی ہے کہ عوام کے مسائل جلد حل ہوں گے اورعمران خان قوم سے کئے ہوئے تمام وعدوں کو وفاکرتے ہوئے ہرفردکو اس کا حق دیں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں پانی کی بندش کافوری نوٹس لیاجائے اور علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں اپناکرداراداکرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات