عید الضحیٰ کے موقع پرآلائشوں کو مدفون کرنے کیلئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو ، گوند پاس پر کھدائی کرکے ٹرنچز بنانے کا کام آخری مراحل میں

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجو کی ہدایت پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، اسد اللہ ابڑو کی نگرانی میں آلائشوں کوتلف کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو،گوند پاس اور ہوا گوٹھ میں کھدائی کرکے ٹرنچز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔جبکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع شرقی، ضلع جنوبی، ضلع ملیر، اور ضلع غربی کے ہر ذون میں شکایتی مراکز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔

اس کے علاوہ چائنیز کنٹریکٹرز نے اضافی عملہ اور اضافی گاڑیوں، سوزوکیوں کا بھی انتظام کیا ہے جو عیدالاضحیٰ آپریشن میں استعمال ہونگی۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، اسد اللہ ابڑو نے تمام متعلقہ افسران، چائنیز کنٹریکٹرز اور مقامی کنٹریکٹرزکو ہدایت دی ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا اٹھانے کا کام بھی متاثر نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جبکہ آلائشوں کو گھر گھر سے اٹھانے کے بعد کلیکشن پوائنٹس اور لینڈ فل سائیٹ پر چونے کا چھڑکاؤاور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔ جبکہ شہریوں سے التماس ہے کہ آلائشوں سے متعلق شکایات کے لئے اپنے زون کے نمبرز پر اطلاع دیں۔ ضلع جنوبی 021-32744473- 021-32744474 ، ضلع شرقی 021-35314172- 021-35314171 ، ضلع ملیر 021-35250936- 021-99333556- 0300-0544274،ضلع غربی (اورنگی زون) 0300-0645799 (کیماڑی زون) 0300-0645798 (سائٹ زون)0300-0645797 (بلدیہ زون)0300-0645796 ، ہیڈ آفس 021-99333702-3 (صبح 8 بجے سے رات12 تک)، اور 1339کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فیس بک پیج (سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آفیشل)sindh solid waste management official پر اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :