Live Updates

مزدور رہنمائوں کی عمران خان، مراد علی شاہ، محمود خان، عثمان بزدار، جام کمال ودیگر کو مبارکبادیں

اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوائیں گے، سید ذوالفقار شاہ

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ملک کے ممتاز مزدور رہنما آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل سیدذوالفقارشاہ نے عمران خان کو وزیراعظم پاکستان ،مراد علی شاہ کو مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ ،محمود خان کو وزیراعلیٰ کے پی کے ،سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ ،جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب وڈپٹی وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ،سابق اسپیکر وصوبائی وزیرآغاسراج درانی کو دوبارہ اسپیکر سندھ اسمبلی ،سابق صوبائی وزیر مشتاق غنی کو اسپیکر کے پی کے اسمبلی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی جمہوری طریقے سے منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوائیں گے اور جو ذمہ داریاں عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے انکے کاندھوں پر ڈالی ہیں اس پر پورا اتریں گے اور اپنے وعدے کو وفا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کو دوبارہ اٹارنی جنرل پاکستان مقرر ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات