ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج) موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 19 اگست 2018 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج) پیر کو موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ اور میر پور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خانپور، ڈی جی خان03، لیہ 02، بہاولپور، کوٹ اددو01، چھاچرو25، نگر پارکر 08، مٹھی 06، اسلام کوٹ03 اور پارا چنار میں 10ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، سبی 44، دالبندین، سکھر اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :