Live Updates

پنجاب میں وزیراعلیٰ اوراسپیکرپرچی پرمنتخب ہوئے،مولابخش چانڈیو

تبدیلی کےنام پرقوم سے دھوکے بازی شروع ہوچکی، وفاق میں مک مکا اور پنجاب میں پرچی چلائی گئی ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 اگست 2018 19:33

پنجاب میں وزیراعلیٰ اوراسپیکرپرچی پرمنتخب ہوئے،مولابخش چانڈیو
حیدرآباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مولا بخش چانڈیو نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ اور اسپیکرپرچی پرمنتخب ہوئے، تبدیلی کے نام پرقوم کے ساتھ دھوکے بازی شروع ہو چکی ہے،وفاق میں مک مکا اور پنجاب میں پرچی چلائی گئی ہے۔ انہوں نے آج یہاں حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018ء کے بعد تبدیلی کے نام پرقوم کے ساتھ دھوکے بازی شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ اوراسپیکرووٹوں کے بجائے پرچی پرمنتخب ہوئے۔ وفاق میں مک مکا اورپنجاب میں پرچی سرکارکوتبدیلی کا نام دیا جا رہا ہے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں دھمکیاں دیں،اگر یہ نیا پاکستان ہے توپھر اللہ ہی رحم کرے، عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرساد یا پھر کسی دیوانے نے کی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی پہلی تقریر سے مایوسی ہوئی۔امید نہیں تھی کہ عمران خان اتنی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر وزیراعظم کی تقریر نہیں تھی۔ تقریر سے لگا جیسے وزیراعظم عمران خان بھاٹی چوک میں جلسہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان کا ماحول ٹھیک رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمراں خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینرکی ترغیب دی۔اگر یہ نیا پاکستان ہے توپھر اللہ ہی رحم کرے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان قائد اعظم کواپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن انہوں نے ان سے کچھ نہیں سیکھا ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرساد یا پھر کسی دیوانے نے کی ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات