Live Updates

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسیان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

نومنتخب وزیراعظم کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوک پر جلسہ کررہے ہیں، امید نہیں تھی عمران خان اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے ،ْ گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم تقریر سے ایسا لگا کہ جیسے ان کی تربیت لالوپرساد نے کی ہو۔

(جاری ہے)

نومنتخب وزراعظم عمران خان کی سترہ اگست کو قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی، عمران خان کی تقریر وزیراعظم کی تقریر نہیں تھی بلکہ نومنتخب وزیراعظم کی تقریر سے لگا کہ وہ بھاٹی چوک پر جلسہ کررہے ہیں، ہمیں امید نہیں تھی کہ عمران اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ اس پر رحم کرے،عمران خان قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن ان سے کچھ نہیں سیکھا،عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے کہ ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات