پی سی بی کی جانب سے انڈر 13اور 16کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان

اتوار 19 اگست 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈر 13اور 16کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ۔پی سی بی کی جانب سے لاہور ریجن کے تینوں زونز میں ایک ساتھ ترائلز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اگست کو انڈر 13جبکہ 28اگست کو انڈر 16کے ٹرائلز لیے جائیں گے ،ایسٹ زون کے ترائلز ریس کورس کرکٹ گرائونڈ جبکہ ویسٹ زون کے ٹرائلز کرکٹ سینٹر گرائونڈ میں لئے جائیں گے، پی سی بی کی جانب سے سعود خان ، طلعت مرزا اور انتخاب عالم اس سیشنز کا سلیکٹر اور کو چ مقررکیے گئے ہیں۔