Live Updates

عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے ایسے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہے،خورشید شاہ

اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی،لگا جیسے وہ بھاٹی چوک میں جلسہ کررہے ہوں، ایوان کا ماحول ٹھیک کرنا حکو مت کی ذمہ داری ہے اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ رحم کرے، بیان

اتوار 19 اگست 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قومی اسمبلی میں پہلی تقریر سے ایسے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی ۔ عمران خان کی تقریر سے لگتا تھا جیسے وہ بھاٹی چوک میں جلسہ کررہے ہوں۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی پہلی تقریر سے بہت مایوسی ہوئی ۔

(جاری ہے)

امید تھی کہ عمران خان اتنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیںکریں گے۔ ان کی تقریر وزیراعظم کی تقریر نہیں تھی بلکہ لگتا تھا جیسے وہ بھاٹی چوک میں جلسہ کررہے ہوں ، عمران خان نے اپنی تقریر میں دھمکیاں دیں اور کنٹینر کی ترغیب دی ۔ قائد اعظم کو اپنا آئیڈیل کہتے ہیں لیکن انہوں نے کچھ نہیں سیکھا ، عمران خان کی تقریر سے لگا جیسے ان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کا ماحول ٹھیک کرنا حکو مت کی ذمہ داری ہے اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ رحم کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات