Live Updates

عالمی برداری ہالینڈ کو گستاخانہ کوں کی نمائش کی گھٹیا ترین حرکت سے روکے، ورنہ پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے ،شاہدہ اعجاز

اتوار 19 اگست 2018 20:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی صوبہ سندھ شاہدہ اعجاز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی ممالک جو دنیا کے امن کا اپنے آپ کو ضامن گردانتے ہیں ان کو چاہیے کہ ہالینڈ کو گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے روکے جس سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ امت مسلمہ کے لیے یہ نہ صرف دینی فریضہ ہے بلکہ یہ ان کے زندگی و موت کا مسئلہ ہے اس کے باوجود وہ ایسی گھنائونی حرکت کر کے دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سے امریکا کی جنگ، ارض فلسطین پر یہودی قبضے کی حمایت، افغانستان،عراق و شام میں مسلمانون کا سازش کے تحت قتل عام، میانمار، کشمیر اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی، حجاب پر پابندی ،مساجد پر حملے کیا کم ظلم ہیں جو اب وہ اس طرح کی بے حیا کام کرنے کو تلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شاہدہ اعجاز نے مزید کہا ہے کہ ہمارے نئے وزیر اعظم عمران خان صاحب کا بھی دعوی' ہے کہ وہ یورپ اور امریکا میں رہنے کی وجہ سے ان کو قریب سے جانتے ہیں ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ پر جرائت مند اور ٹھوس موقف اختیار کریں اور اس کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انشاء اللہ وہ پورے پاکستان کو اپنے پیچھے دیکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات