Live Updates

عمران خان وزیراعظم بنے کے بعد بھی وزیراعظم کا منصب چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں، کھئیل داس کوہستانی

اتوار 19 اگست 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) مسلم لیگ ن منارٹی ونگ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بنے کے بعد بھی وزیراعظم کا منصب چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔یوٹرن خان کی سوچ احتجاج اوردھمکیوں کی سیاست پر مبنی ہے۔وفاقی کابینہ کی تشکیل اور مشرف کی باقیات کا پی ٹی آئی کے ساتھ ہونا تبدیلی کی علامت ہے۔

نواز شریف مریم نواز اور کپٹن صفدر کی رہائی تک ن لیگ اپنی پرامن جدوجہد اور قانونی جنگ جاری رکھے گی۔اتوار کو اسلام آباد سے کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ عمران خان سو دن میں کیا اصلاحات کرتے ہیں یہ واضح ہوجائے گا۔تبدیلی گانا گانے یا نعرے لگانے سے نہیں بلکہ عوامی خدمت سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

جعلی مینڈیٹ سے حکومتیں نہیں چلتی ہیں۔عمران خان قوم کو بتائیں کہ وفاقی کابینہ میں مشرف باقیات کو کیوں شامل کیا گیا ہے کیا پی ٹی آئی کے پاس اہل اور قابل لوگ نہیں ہیں۔ جو لوگ مشرف کا ساتھ نہیں دے سکے وہ پی ٹی آئی کیساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایوان میں سندھ کے مسائل کو بھرپور طریقے سیاجاگر کروں گا۔ن لیگ پارلیمنٹ میں حقیقی عوامی اپوزیشن کا کردار اداکرے گی۔کھئیل داس کوہستانی کے کراچی پہنچنے پر ن لیگ منارٹی ونگ اور دیگر کارکنان نے ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیااور ان پرپھولوں کی پتییاں نچھاور کیں۔ کھئیل داس نے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد شیر عوام کے درمیان ہوگا۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات