امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، عوام کو تحفظ فراہم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،منظور احمد ابڑو

عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیئے گئے ، ایس ایچ او بھاگ

اتوار 19 اگست 2018 20:00

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں عوام کو تحفظ فراہم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ایس ایچ او بھاگ منظور احمد ابڑو نے نیشنل پریس کلب بھاگ کے صدر عبدالرحمن بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوںکے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کو پرامن ماحول دینا پولیس کے فرائض میں شامل ہیں امن وامان کے حوالے سے کوئی کوتاہی اور کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی اس کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے بھاگ تا بختیار آباد لنک روڈ پر پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو تحفظ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوںان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیاجائے گا پولیس فورس کو جوان مثالی امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موٹر سائیکل پر گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ہر مشتبہ شخص پر پولیس فور س کے جوانوں کی کڑی نگاہ ہے سادہ لباس میں بھی پولیس فورس کے جوان تعینات کیئے ہیں انہوں نے ڈی آئی جی نصیرآباد،ڈی پی او کچھی کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :