Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد نئے پاکستان کا خواب شر مند ہ تعبیر ہو گیا ہے،رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ

مرکز کے سا تھ پنجا ب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح وبہبو دکیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لا ئے گی، جشن کے شر کا ء سے خطا ب

اتوار 19 اگست 2018 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد نئے پاکستان کا خواب شر مند ہ تعبیر ہو گیا ہے۔ مرکز کے سا تھ ساتھ پنجا ب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح وبہبو دکیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لا ئے گی۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ نے اپنے ڈیر ہ سنت سنگھ والا میں پی ٹی آئی کی جیت کی خوشی میں ہونے والے جشن کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مقامی پارٹی رہنما خالد مغل، ملک عمر غوری ، سلامت کمبوہ، منیر نیازی، راناقیصر منیر ، ندیم با بر ، عطا ء الر حمٰن ، رانا عدنان ، غلام دستگیر، افتخا ر جٹ ، نعیم وڑائچ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد مو جود تھی۔

(جاری ہے)

رانا سفیان نے مزید کہا کہ اللہ نے پی ٹی آئی کو بہت بھاری ذمہ داری دی ہے۔ تعلیم ، صحت ، پو لیس اور پٹو اری کلچر کو انقلا بی بنیا دو ں پر تبدیل کر یں گے۔

چوہدری سرور بطور گور نر پنجاب اور عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر عمران خان نے کا رکنان کے دل جیت لئے ہیں۔ اس مو قع پر شرکا ء تقر یب کو مٹھا ئی کھلا کر ان کا منہ میٹھا کر وایا گیا اور دیگر لو ازمات سے خاطر تو ا ضع بھی کی گئی ۔ جھو مر پارٹی اور پی ٹی آئی کا رکنان نے ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑ ے بھی ڈالے اور آتش بازی کا شا ند ار مظا ہر ہ بھی کیاگیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات