ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی نئی کتاب’’گورا، گوری، گورستان‘‘ شائع ہو گئی

مختلف ممالک کے دلچسپ اور شگفتہ سفرنامچے شامل ہیں

اتوار 19 اگست 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) سنگ میل پبلی کیشنز کے زیر اہتمام50سے زائد کتب کے تخلیق کار اور نام ور شاعر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کی 354صفحات پر مشتمل نئی کتاب ’’گورا ، گوری، گورستان‘‘ شائع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قیمت 700/-روپے ہے۔ اس کا انتساب کراچی کے علم دوست اور این بی ایف کے بک ایمبسیڈر سید سلطان خلیل کے نام کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مصنف کے مختلف ممالک کے دلچسپ اور شگفتہ سفر نامچے شامل ہیں۔ کتاب کے آخری چند صفحات پر فور کلر میں کچھ یادگار تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :