عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے پولیس افسران باہمی کوارڈی نیشن کے نظام کو مزید مضبوط کریں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام

اتوار 19 اگست 2018 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس میں متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران باہمی کوارڈی نیشن کے نظام کو مزید مضبوط کریں پولیس فورس کی کار کردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی دیں انہوں نے خواتین افسران پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خدمت کے جوش اور جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ موثر تفتیش کسی بھی کیس میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے انتہائی ضروری ہے ، تمام ڈی پی اوز ہر ماہ کم از کم دو کیسز کی تفتیش کے حوالے سے ایف آئی آر سے لیکر کیس کی مکمل پیش رفت تک تمام حقائق سے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو رپورٹ بھجوائیں مزید براں انہوں نے صوبے کے تمام آرپی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلہ میں غیر معروف پولیس اسٹیشنز کے ناموں کو تبدیل کر نے کے لئے احکامات جاری کئے انہوں نے تھانوں میں شکایات لیکر آنے والے سائلین سے افسروں کو خندہ پیشانی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :