فیصل آباد، نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ،نالی میں پانی کھڑا ہونے کے تنازعہ پر دو فریقوں میں مسلح تصادم ‘ فائرنگ سے اکیس سالہ نوجوان شدید زخمی

اتوار 19 اگست 2018 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) سمندری اور جھمرہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد جبکہ نالی میں پانی کھڑا ہونے کے تنازعہ پر دو فریقوں میں مسلح تصادم ‘ فائرنگ سے اکیس سالہ وقاص شدید زخمی ‘بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی نواحی گائوں 471 گ ب قریبی کھیتوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی لاش زیادہ بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال سمندری منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر103ج ب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ، نعش نہر میں پھنسی دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے مقوع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکلا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے ،دو چک رام دیوالی میں نالی کے پانی کے تنازعہ پر ندیم ولد الیاس نے وقاص ولد یٰسین کو گولیاں مار دیں دائیں پنڈلی میں لگنے والے فائر سے اکیس سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ‘فائرنگ کرنے والا ملزم ندیم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔