Live Updates

عمران خان ’’عوامی‘‘ نہیں ’’خلائی ‘‘ وزیر اعظم ہیں، حافظ زبیر احمد

دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے زیادہ وقت نہیں رہ سکتے پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں ووٹ نہ دیکر قوم کے ووٹوں کی توہین کی ہے،وفود سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ زبیر احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ’’عوامی‘‘ نہیں ’’خلائی ‘‘ وزیر اعظم ہیں، دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے زیادہ وقت نہیں رہ سکتے، پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں ووٹ نہ دیکر قوم کے ووٹوں کی توہین کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حافظ زبیر احمد نے کہا کہ عام انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی لاڈلے کو اقتدار میں لانے کے لیے ملک کو داؤ پر لگانے کی سازش کی گئی ایم ایم اے کی قیادت دھاندلی کے خلاف عید کے بعد تحریک چلائے گی اور عوامی قوت سے عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا گھیرا تنگ کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی طاقت کے بجائے خلائی مخلوق کی طاقت سے اقتدار تک پہنچے ہیں مگر ان کا یہ اقتدار زیادہ وقت نہیں چل سکے گا ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں جس انداز سے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے عوام اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی نے ووٹ کا استعمال نہ کرکے ان لاکھوں ووٹرز جنہوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ان کی توہین کی ہے اگر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نواز کے امیدوار کو ووٹ نہیں کرنا تھا تو وہ اپنا امیدوار لاتے اور اس کو ووٹ کرتے مگر افسوس کے عوام کو ووٹ دینے کا درس دینے والے خود ووٹ کا استعمال نہیں کرتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات