نوشکی،زمیندار ایکشن کمیٹی کا بجلی وولٹیج کی کمی بیشی پر غصے کا اظہار

اتوار 19 اگست 2018 20:00

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی نے نوشکی میں بجلی وولٹیج کی کمی بیشی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے ضلع بھر میں بجلی وولٹیج کی کمی بیشی سے پچاس فیصد زمینداروں کے سمرسیبل جل چکے ہیں جس سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکاہے جسکی زمہ دار واپڈا پی ڈی سی کے حکام ہے انہوںنے کہاکہ چونکہ نوشکی کو کوئٹہ سے بجلی فراہم کی جاتی تھی جہاں وولٹیج کی کمی بیشی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا تاہم ایک ہفتہ سے نوشکی کو خضدار ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کیاگیاہے جس کے وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ سے بجلی کے وولٹیج میں کمی ہونے کے باعث زمینداروں کے سمرسیبل جل چکے ہیں اور زمیداروں کو لاکھوں روپے کا سامنا کرناپڑاہے ،انہوں نے کہاکہ واپڈا پی ڈی سی کے حکام کے غفلت اور کوتاہی کے وجہ سے زمینداروں کو سالانہ کروڑوں روپے نقصان ہوتاہے جس کی زمہ دار واپڈا پی ڈی سی ایکسین ہے ،انہوں نے کہاکہ واپڈا پی ڈی سی حکام نوشکی کے زمینداروں کے ساتھ بھونڈا مذاق بند کرکے نوشکی کو کوئٹہ سے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر نوشکی کے زمیندار سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے جسکی زمہ داری واپڈا پی ڈی سی کے حکام پر عائد ہوگی انہوں نے کیسکو چیف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ نوشکی میں بجلی وولٹیج کی کمی کا فوری نوٹس لیکر زمہ داروں کے خلا ف کاروائی عمل میں لائیں اور زمینداروں اور گھریلو وکمرشل صارفین کو اس مشکل سے نکالے ۔