خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل ایٹا انٹری ٹیسٹ 2018 کاکامیاب انعقاد

صوبے کے سا ت مختلف سنٹرز میں38ہزار سے زائدامیدواران کی ٹیسٹ میں منظم شرکت طلباء وطالبات اور والدین کی جانب سے ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پر اطمینان کااظہار

اتوار 19 اگست 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجزایٹا انٹری ٹیسٹ گزشتہ روز صوبے کے سا ت مختلف سینٹروں پشاور،ہر ی پور،مردان، کو ہا ٹ، ملاکنڈ، سیدوشریف سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بیک وقت منعقد ہوا۔ٹیسٹ میں مجموعی طور پر38062 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں 23460 طلباء اور14602 طالبات تھیں۔

ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ایٹا کی جانب سے آ ج بروزپیرمتوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالجیٹ گرائونڈ پشاورسنٹرمیں10000طلباء وطالبات ، ہر ی پو ر یو نیو رسٹی ہر ی پور سنٹر میں5402 ،سیدوشریف سوات گراسی گرائونڈ میں 5407 ، ڈی آئی خان سنٹرکے گو مل میڈیکل کا لج نیو بلڈنگ میں 3775 ،عبد الولی خان یو نیو رسٹی گار ڈن کیمپس میں6792، کیڈٹ کا لج کو ہا ٹ میں 3251 جبکہ ملاکنڈ یو نیورسٹی چکدرہ لو ئر دیرمیں کل3435 طلباء وطالبات نے انٹری ٹیسٹ میںشرکت کی۔

(جاری ہے)

طلباء وطالبات کے والدین نے ٹیسٹ کے لئے بہترین انتظامات پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایٹا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ دونوں ادارے طلبہ وطالبات کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیںگے ۔ ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت اس سال طلباء وطالبات کی تعداد میں5010 اضافے کے باوجود ٹیسٹ کاانتہائی پرامن او ر منظم انداز میںانعقاد ہم سب کے لئے باعث اطمینان ہے۔

انھوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی ذیادہ تعداد کے باعث اس سال امتحانی مراکز کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کی گئی جن میں کیڈٹ کالج کوہاٹ،عبد الولی خان یو نیو رسٹی مردان اور ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ لوئردیر کے تین نئے سنٹرز شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر ایٹااور خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور یو ای ٹی پشاور کے جملہ منتظمین،امتحانی سٹاف ،سول انتظامیہ، پولیس ،پشاور یونیورسٹی،اسلامیہ کالج یونیورسٹی، اسلامیہ کالجیٹ سکول، کیڈٹ کالج کوہاٹ،عبد الولی خان یو نیو رسٹی مردان،گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان اور ہری پور یونیورسٹی کی انتظامیہ اور بالخصوص طلباء وطالبات اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقین آئندہ بھی اسی احساس اور قومی جذبے سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ایٹا کی جانب سے 24گھنٹوں کے دوران متوقع ہے جسے ایٹا اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائیٹسwww.etea.edu.pk اور www.kmu.edu.pkپر دیکھاجا سکے گاجبکہ کے ایم یو کے آئی ٹی سیکشن کی جانب سے متعلقہ امیدواران کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج سے آگاہی کاخصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :