ضلع خیبر سے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اتوار 19 اگست 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع خیبر سے منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات سمگلرز کسی بھی وقت منشیات کی بھاری کھیپ قبائلی علاقہ ضلع خیبر سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن نے قبائلی علاقوں سے متصل شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں کینٹ ڈویڑن پولیس نے بھی ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں کینٹ ڈویڑن کے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا اہتمام کیا تھا جس کے دوران اے ایس پی ٹاؤن خانزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن احمد اللہ و دیگر نفری پولیس نے یونیورسٹی روڈ ناکہ بندی پر ایک مشکوک آلٹو موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام چرس بر آمد کر کے ملزم محمد حنیف ولد خلیل الرحمن سکنہ سربند کو گرفتار کر لیا اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ڈی ایس پی کینٹ کمال حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے بمقام امن چوک ناکہ بندی کے دوران ایک ہنڈ ا موٹر سائیکل نمبر ی RIM/4218 کو نہایت حکمت عملی کے ساتھ روک کر تلاشی لینے پر ملزم ذاکر ولد جہانگیر ساکن کوکی خیل سکندر خیل جمرود غنڈی خیبر ایجنسی کو گرفتارکرکے اس کے قبضے 5 کلو گرام چرس اعلی کوالٹی برآمد کر لی دونوں ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے انٹاروگیشن کے دوران مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی