Live Updates

عید الاضحی کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا فرض ہے ۔آفتاب احمد خاں

اتوار 19 اگست 2018 20:00

سدھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) رہنما تحریک انصاف پی پی 108سابقہ صوبائی وزیررانا آفتاب احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید الا ضحی کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا ہمارا اخلاقی اور اسلامی فرض ہے اسلام محبتوں کے فروغ کیلئے قربانی کرنے والے لوگ غریبوں کو بھی یاد رکھیں ہمیں چایئے کہ اس خوشیوں بھرے موقع پر اپنے غریب مسلمان بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کر کے اللہ تعالی کی نعمتوں سے فیض یاب ہوں انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے گوشت کی تقسیم نیکی کا کام ہے جس سے اللہ کے بندوں میں محبت اور پیار بڑھتا ہے یہ اسلامی شعار بھی ہے اور مسلمانوں کا ایک دوسرے پر حق بھی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات