Live Updates

تحریک انصاف نے ملک بھر سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیا،ڈاکٹرمرادراس

اب وسائل صرف لاہور پر خرچ ہونے کی بجائے پورے پنجاب میں لگائے جائیں گے ،گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک بھر سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کر دیا تحریک انصاف کی حکومت ایسا نظام رائج کرے گی۔ جس میں انتخابات میں عام آدمی حصہ لے اور ایسے لوگ حکومت میں آئیں جو ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لئے سردار عثمان بزدار کلا انتخاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد اسمبلی احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے پنجاب کے عوام کو تبدیلی کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ اب پنجاب کے وسائل صرف لاہور پر خرچ ہونے کی بجائے پورے پنجاب میں لگائے جائیں گے تاکہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے احساسِ محرومی کا شکار نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے چند لوگوں کو نوازنے کیلئے دیگر شہروں اور عوام کے حقوق صلب کئے جس سے پنجاب کے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات