پاکستان میں کارپٹ عالمی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے ،عبداللطیف ملک

حکومت کی جانب سے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،چیئرمین پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز

اتوار 19 اگست 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الطیف ملک کارپٹ کی عالمی نمائش کا پاکستان میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے حکومت کی جانب سے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاکہ سے ملاقات کر کے انڈسٹری کو درپیش مسائل ، تجارتی پالیسی اور اکتوبر میں پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

عبد الطیف ملک کی قیاد ت میں وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت کو پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے نمائش کی کامیابی کیلئے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی جبکہ ۔

(جاری ہے)

وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت سے جرمنی میں منعقدہ نمائش میں پاکستان سے شرکت کے خواہشمند وں کیلئے مالی معاونت کا حصہ بڑھانے کی درخواست بھی کی جس پر انہیں غور وخوض کی یقین دہانی کرائی گئی انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائش کی کامیابی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور خصوصاً غیر ملکی خریداروں اورمندوبین سے رابطوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی مثبت گرمیاں کارپٹ انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :