راولپنڈی، تعلیمی بورڈ راولپنڈی امتحان نہم سالانہ 2018کے نتائج کا اعلان آج کرے گا،ترجمان

اتوار 19 اگست 2018 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں امتحان نہم سالانہ 2018کے نتائج کا اعلان مورخہ20-08-2018 بروز سوموار صبح 10بجے کرے گانتائج بورڈ کی ویب سائیٹ پر اًپ لوڈ کر دیئے جائیں گے طلبا و طالبات اپنا نتیجہ 800296 پر SMS کر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں جبکہ نتیجہ،گزٹ کی سی ڈی( CD) مروجہ فیس حبیب بنک کی مقرر کردہ برانچز واقع اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈ ی میں ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری کی صورت میںکنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917, 051-5450918 پر یا نہم برانچ واقع بورڈ کمپلیکس موگاہ راولپنڈی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :