راولپنڈی،صوبائی نگران وزیر برائے زراعت سردار تنویر الیاس خان کی نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے ملاقات

جس میں صوبائی وزیر نے وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو کامیاب الیکشن کروانے اور پنجاب کا بہترین انتظام سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی

اتوار 19 اگست 2018 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) صوبائی نگران وزیر برائے زراعت و خوراک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو کامیاب الیکشن کروانے اور پنجاب کا بہترین انتظام سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وزیر اعلی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور جہاں تک ہو سکا زرعی یونیورسٹیوں کیلئے دن رات کام کیا اور پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کروایا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے محکموں میں اچھا کام کرنے پر اور ملتان ایگریکلچر یونیورسٹی کو 20 ملین اپنی جیب سے دینے پر ان کی تعریف کی اور کہاکہ ملک کو آپ جیسے محنتی اور کام کرنے والے لوگوں کی ا شد ضرورت ہے ۔ سردار تنویر الیاس خان نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔