Live Updates

حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں کی وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری ، سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، نائب صدر دولت رام لوہانہ نے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے وفاقی کابینہ کے لیے بہترین انتخاب پر بھی اُنہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں مطلوبہ معیار اور اپنے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھنے والی معزز شخصیات کے چنائو پر اُن کی دُور اندیشی اور ملک کے لیے اُن کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔ اُنہوں نے اس امًر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سندھ کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اُن کی منتخب کردہ کابینہ اُن کے شانہ بشانہ قومی خدمات انجام دے گی اور اُمید ہے کہ تحریک انصاف کی اتحادی حکومت انتخابات میں کیے ہوئے وعدوں کے مطابق پاکستان کو مستحکم اور نیا پاکستان بنانے میں کامیاب اور کامران ہوگی اور واقعی پاکستانی قوم اس کے ثمرات سے بہرہ ور ہوسکیں گے اور ترقی کی منازل پر گامزن ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات