حیدرآباد،متحدہ قومی موومنٹ پرعزم ،حوصلے مند افراد پر مشتمل قافلے کا نام ہے، ظفر احمد صدیقی

ایم کیوایم سے وابستہ عوامی نمائندے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو کردار اداکررہے ہیںقابل ستائش ہے، ڈسٹرکٹ آرگنائزر متحدہ قومی موومنٹ

اتوار 19 اگست 2018 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پرعزم ،حوصلے مند افراد پر مشتمل قافلے کا نام ہے اور اس قافلے کا سفر پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مبنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آفس پر حیدر آباد کے بلدیاتی نمائندوں اور ایم کیوایم کے ٹائون و یوسی انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران ،حق پرست میئر حیدر آباد سید طیب حسین ،ڈپٹی میئر حیدر آباد سید سہیل مشہدی سمیت حیدر آباد کی مختلف یوسیز کے چیر مین و وائس چیر مین و کونسلرز سمیت ایم کیوایم حیدر آباد ٹائون و یوسی کے انچارجز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم سے وابستہ عوامی نمائندے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو کردار اداکررہے ہیںقابل ستائش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کو سندھ پر قابض حکمرانوں سے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مگر ایم کیوایم سے وابستہ عوام کے حقیقی نمائندوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی جو ملک و قوم کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ پر پھر مصنوعی حکومت قائم ہوچکی ہے جو سندھ کی عوام کیلئے باعث عذاب ہوگی لیکن ہمیں اس عذاب سے عوام کو بچانا ہے ۔

اجلاس سے حق پرست میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ پر قابض حکمرانوں نے حیدر آباد شہر کو سیاسی مخالفت پر ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اس کے باوجود بلدیاتی نمائندوں نے شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے جو کام کیا ہتے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوامی نمائندے اپنے شہروں کی خدمت کیلئے پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کی مثالیں قائم کریں ۔