ٹھٹھہ،دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بھائی قتل، دوسرا شدید زخمی

اتوار 19 اگست 2018 20:20

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بھائی قتل، دوسرا شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھمپیر کے قریب کینجھر جھیل کے کنارے واقع گاؤں مولدی میان میں ماچھی برادری کے دو گروپوں میں گھریلو تنازع پر ہونے والے تصادم کے دوران کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں رمضان ماچھی موقع پر قتل ہوگیا جبکہ اس کا بھائی کانڈیرو شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، بعدازاں مقتول اور زخمی کو بذریعہ ایمبولینس سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثائ کے حوالے کردی گئی، دوسری جانب کینجھر تھانہ کی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک اس ضمن میں کوئی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :