میگا کرپشن کیسز ، ایف آئی اے حکام آج سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ دیں گے

اتوار 19 اگست 2018 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) میگا کرپشن کیسز کے حوالے سے ایف آئی اے حکام آج بروز پیر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیں گے ،فنانشل ٹاسک فورس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت چولستان میں جاں بحق تین بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے حوالے سے پیش رفت بھی کمیٹی میں پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس آج بروزہ سوموار پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹر رحمن ملک کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں ایف آئی اے حکام سی ڈی اے ،ہائوسنگ ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت دیگر اداروں میں میگا کرپشن کیسز پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو اگاہ کریں گے اجلاس میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایشیا پیسفیک گروپ اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تحفظات پر حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رپورٹ پیش کریں گے اجلاس میں چولستان میں مبینہ طور پر جاں بحق تین بچیوں کے حوالے سے قائم کمیٹی بھی اپنی پیش رفت سے اگاہ کرے گی ۔۔۔۔اعجاز خان