عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایا جائے ۔ کمشنر کراچی
اتوار 19 اگست 2018 20:20
(جاری ہے)
اجلاس میں مو جود مذہبی و سماجی تنظیموں اور فلاحی و دینی مدارس کے نمائندوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق صرف ان پارٹیوں ، تنظیموں ، فلاحی اداروں اور دینی مدارس کو کھالیں جمع کر نے کی اجاز ت ہو گی جو کمشنر یا ڈپٹی کمشنرسے پیشگی تحریری اجازت لیں گے ۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔گاڑیوں پر لائو ڈ اسپیکر جھنڈے لگا کر یا مساجد مدرسوں اور دفاتر سے کسی قسم کے اعلان کی اجازت نہیں ہو گی۔علاوہ ازیں ضابطہ اخلاق کے مطابق گھر گھر جا کر زبردستی کھالیں جمع کر نے اور پوسٹر یا بینر کے ذریعے کھالیں جمع کر نے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔عید الالضحی کے تینوں دن کسی قسم کا اسلحہ ڈنڈے، لاٹھی یا سلاخیں وغیرہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی۔ اس پابندی کا اطلا ق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا۔ اس شق کو نافذ کر نے کے لئے قانون نافذ کر نے والے ادارے جگہ جگہ مو ٹر سائکلوں کو روکنے اور گاڑیوں کو روک کر چیک کریں گے اور تلاشی لیں گے۔ کھالوں کی ترسیل کرنے والے کارکنوں کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ اجازت نامہ اور اوریجنل شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔ تمام پارٹیاں تنظیمیں ادارے اور مدارس اپنے کارکنان کو ہدایت کریں گے کہ وہ اس سلسلہ میں قانون نافذ رنے والے ادارون سے مکمل تعاون کریں ۔فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انکی رہنمائی و مدد کے لئے کمشنر کراچی کے دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکائتی مراکز قائم کئے جائیں گے کمشنر کراچی کنٹرول روم میں شکائتی مرکز قائم کیا جائے گا۔ شہری کمشنر کراچی کنٹرول روم کے فون نمبر02199205634-02199203443پر شکایت کرسکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.