پاکستان کا افغانستان کیجانب سےعیدالاضحیٰ پرسیزفائرکا خیرمقدم

افغان صدر نےعید قرباں پرطالبان سے جنگ بندی کا اعلان کیا، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کی حمایت کرتا ہے،افغانی عوام عیدالاضحیٰ امن سے گزارسکیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 اگست 2018 20:36

پاکستان کا افغانستان کیجانب سےعیدالاضحیٰ پرسیزفائرکا خیرمقدم
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2018ء) پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سےعیدالاضحیٰ پرسیزفائرکے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کی حمایت کرتا ہے،سیزفائرکے اعلان سے افغانی عوام عیدالاضحیٰ امن سے گزارسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانسان کے سیز فائر کے اعلان پراپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپاامن کےقیام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

افغانستان کے جشن آزادی کے موقع پرسیزفائرکا اعلان اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کوتمام فریقین کیجانب سےسیزفائرکیلئے مناسب موقع سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات امن واستحکام کا ماحول پیدا کرنے میں مددگار ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیزفائرکے اعلان سے افغانستان کےعوام عیدالاضحیٰ امن سے گزارسکیں گے۔

واضح رہے افغان حکومت نے عید قرباں پرطالبان سے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ پیرسے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔ اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغان عوام کی امن خواہشات کا احترام کریں۔افغان حکومت اور طالبان نےعیدالفطر پرتین روزہ جنگ بندی پراتفاق کیا تھا۔ واضح رہے پاکستان نے ہرموقعے پر اور ہر فورم پر افغانستان میں امن کے قیام کی آواز اٹھائی ہے۔

پاکستان کا مئوقف ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے حق میں ہے۔ پاکستان میں نومنتخب وزیراعظم عران خان نے بھی اپنی فاتح تقریر میں افغانستان کے ساتھ بہترتعلقات کو قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر باڑ لگنے سے بھی دہشتگردوں کی آمدورفت تقریباً ختم ہو کررہ گئی ہے۔