Live Updates

عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا نئے صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے پہلا قدم ہے، خسرو بختیار

اتوار 19 اگست 2018 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کا وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا نئے صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے پہلا قدم ہے ،ہمارے علاقے کے لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے خوش ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلام مصطفیٰ کھر کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقے سے ایک شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو مقامی حکومت کا تجربہ بھی ہے کیونکہ وہ ماضی میں بطور ناظم اور رکن صوبائی اسمبلی عوام کی خدمت کر چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات