Live Updates

دالبندین میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کی جانب سے مٹھائی تقسیم

اتوار 19 اگست 2018 20:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) دالبندین میں پی ٹی آئی کے کارکنا ن کی جانب سے مٹھائی تقسیم ۔پاکستان تحریک انصاف کے بانیوں میں شمار ہونے والا رہنما پرنس حاجی محمد جان کشانی کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی ملک میں حکومت آنے اور عمران خان کا بطور وزیر اعظم اور قاسم سوری کی بطور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے کارکنان دالبندین پریس کلب کے سامنے مٹھائی تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

دالبندین پریس کلب کے سامنے ضیاء اللہ نوتیزئی ،اسماعیل خان نوتیزئی ،خان ابرہیم خان سنجرانی ،عامر بلوچ ،وسیم زیب ریکی ،قاضی الیاس حسنزئی ودیگر نے دالبندین پریس کلب کے سامنے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا تھا آج سے اس ملک میں تبدیلی آچکی ہے عمران خان گزشتہ 22سالوں سے جدو جہد کررہے ہیں 22سالوں کی جدو جہد کے بعد آج اللہ پاک نے اسے اس قوم کی خدمت کا موقع دیا آج کے پی کے ،پنجاب ،مرکزمیں پاکستان کی حکومت آئی ہے انشاء اللہ عوام کے تمام بنیادی مسائل حل ہوجائینگے اور کرپٹ لوگوں کو عوام نے اس دفعہ مسترد کردیا ملک بھر کے غریب لوگوں کو پی ٹی آئی کی حکومت ریلیف فراہم کریگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات