ڈی جی خان، تمام محکموں کو ہر سکیم کی تکمیل اور بقیہ فنڈز کی فراہمی کیلئے تفصیلات تیارکرنے کی ہدایات جاری

اتوار 19 اگست 2018 21:20

․ ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے طویل اجلاس منعقد کرکے ضلع کے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18کے تحت تمام ترقیاتی سکیمو ںکا انفرادی جائزہ لیا، تمام محکموں کو ہر سکیم کی تکمیل ،حائل رکاوٹوں اور بقیہ فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات تیارکرنے کی ہدایات جاری کر دیںتاکہ وزیر اعلی پنجاب کو دورہ ڈیرہ غازیخان کے دوران ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بہتر طور پر بریف کیاجا سکے ․ انہوں نے کہاکہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کے علاوہ عوام کے اجتماعی مفاد اور فلاح وبہبود کے منصوبوں کے بارے میں بھی پیپر ورک مکمل کیاجائی․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وہ جلد ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لینے کیلئے وزٹ شیڈول جاری کریں گے ․ ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پرسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ․ اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع کے میگا پراجیکٹس میں ٹیچنگ ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کے تحت 370بستر کے حامل سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ وارڈ کی تعمیر پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ کیے جار ہے ہیں جن میں اڑھائی ارب روپے سے مشینری خریدی جائے گی، منصوبہ پر ایک ارب 92کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کر لی گئی ہے اور مزید سات کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہوں گی․ اسی طرح ایک کروڑ 30لاکھ روپے سے تونسہ میں چھوٹا چڑیا گھر تعمیر کیاجارہاہے جس پر فراہم نو کروڑ 40لاکھ روپے خرچ کر لیے گئے ․ عوامی سہولت سنٹر پر تین کروڑ روپے خرچ کر لیے گئے مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہوں گے ․ اسی طرح 15کروڑ روپے سے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ تعمیر کیا جائے گا جس پر کام شروع کر دیاگیاہے ․ ضلع میں خطرناک قراردیئے جانے والے سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر پر 23کروڑ40لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا جن میں سے 20منصوبے مکمل کر لیے گئے 22پر کام جاری ہے ․ تعلیمی اداروں میںبنیادی سہولیات کی فراہمی کے 242میں سے 199مکمل کر لیے گئے، اسی طرح شیلٹر لیس سکولوں کے 32منصوبوں میں سے 19مکمل کر لیے گئے ہیں ․ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اس سال کیلئے 117 سکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر چار ارب نو کروڑ 60لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا․ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں محمد اقبال مظہر مہار ، فاروق صادق ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شاہد حسین ملک ، ایگزیکٹو انجینئرز ہمایوں مسرور ، بابر یزدانی ،امجد حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل رو ف ، سی ای او تعلیم اشفاق گجر ، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :