عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے گھر گھر پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان

اتوار 19 اگست 2018 21:20

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے گھر گھر پلاسٹک کے تھیلے تقسیم کیے جائیں جس کیلئے مختلف سائز کیے 30من پلاسٹک کے تھیلے خرید کر لیے گئے ہیں ․ آلائشوں کو اٹھانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی مشینری کے علاوہ کرایے پر رکشے لیے جائیں گی․ آلائشو ں کی شہر سے دور محفوظ تلفی کیلئے جگہ کا انتخاب کر لیاگیا ہے ․ یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ․ ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں ․ عید الاضحی پر ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے سری پائے جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہر میں موجود سری پائے جلانے والی بھٹیاں تلف کر دی جائیں ․ کارپوریشن کے عملہ کی بائی نیم ڈیوٹی ہونی چاہیئے جسے فہرست کے مطابق چیک کیاجائے گا․ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ شہر کا کوڑا غازیگھاٹ کے مقام پر مختص 140کنال رقبہ پر اکٹھا کیاجائی․ عیدالاضحی پر شہر میں صفائی کے مثالی انتظامات نظر آنے چاہئیں اس موقع پر چیف آفیسر امجد حسین اوردیگر افسران موجو د تھے ․

متعلقہ عنوان :