عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں،ڈی پی اوخانیوال

اتوار 19 اگست 2018 21:20

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ‘عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں‘ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے ‘دفتری عملہ محکمہ پولیس کے مورال کو بلند کرنے میں کردار ادا کرے ۔گشت کے نظام کومزید موثر اور مربوط بنائیں ،یقناً پولیس افسراور ملازم کے اچھے رویے ‘وردی کے تقدس او رایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے سے کرائم کی شرخ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے ضلع بھرکے پولیس افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہو ںنے کہا کہ پولیس افسران ملازمین کیساتھ اچھے برتائو کیساتھ ساتھ شہریوںسے بہتر رویے ‘میرٹ پر قانون کی بالا دستی ‘کسی دباؤ سے مبرا ہو کر اپنی خدمات‘ تھانہ پر آنے والے شہریوں کی حق رسی کی طرف مبذول رکھیں،یاد رکھیں کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس حوالہ سے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرتفیش میں میرٹ اور انصاف کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کسی مظلوم کے ساتھ ناانصافی کرنے والے افسر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی پی اونے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نڈر افسران او رجوان خصوصاً سی آئی اے انچارج جرائم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید محنت اور دلجعی سے فرائض سر انجام دیں تاکہ خانیوال کوکرائم فری بنایا جائے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر پولیس افسران منشیات فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے والے مافیا‘ ہوائی فائرنگ، بھتہ خوری، جواء بازی او رون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانا ئیاں وقف کردیں ،اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہو ںنے ہدایات جاری کیں کہ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کو مزید تیز کیا جائے اورٹریفک پولیس بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل، کم عمر ڈرائیوران اور کالی شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو تیز کرے۔