آزاد میڈیا ملک کی رونق اور اہم ستون ہوتا ہے میڈیا ہی کی وجہ سے غریب عوام کو انصاف ملتا ہے، سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی

اتوار 19 اگست 2018 21:30

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کی سینیٹر ڈاکٹرراحیلہ گل مگسی نے کہاکہ آزاد میڈیا ملک کی رونق اور اہم ستون ہوتا ہے میڈیا ہی کی وجہ سے غریب عوام کو انصاف ملتا ہے میڈیا پر لگنے والی پابندیوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات اظہار مسلم لیگ ن کی سینیٹر نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میڈیااور عوام کی ہی وجہ سے ہونے والے عام انتخابات میں ہم کو 75000 ووٹ حاصل ہوئے ہیں یہ ہماری بڑی جیت ہے ہم ہار کر بھی اتنے ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام اتنا آسان کام نہیں ہوتا میڈیا والے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنے کام کو فرض سمجھتے ہوئے کرتے ہیں میں میڈیا کے نمائندہ کو سلام پیش کرتی ہوں جو سچ لکھنے کیلئے ہر حد تک جاتے ہیں اور غریبوں کی آواز ایوانوں تک پہنچاتے ہیں مسلم لیگ کی سینیٹر راحیلہ گل مگسی نے پریس کلب کی ترقی اور دیگر کاموں کو دیکھتے ہوئے دس لاکھ کا فنڈز دینے اور پریس کلب کے اخراجات کے لئے فوری طور پراپنے ذاتی طور پر 1لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل ڈویزن حیدرآباد کے صدر حاجی ٹھاکر نزیر خان قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی ہم لوگوں سے جتنی بھی خدمت ہوگی ہم یہ خدمت کرتے رہیں گے کیوں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں غریب عوام کی آواز ایوان تک پہنچتی ہیں میں نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتا ہو اور ان سے امید کرتا ہوں ایسی طرح حق اور سچ لکھتے رہیں گے ،نو منتخب صدر پریس کلب نصیر نھڑیو ،اور سینئر نائب توفیق احمد قائم خانی جنرل سیکرٹری مستجاب الرحمن ٹنڈوالہ یار پریس کے چیئرمین وحید فراز قریشی ودیگر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ 2000تک ہمارے پاس پریس کلب میں ایک چھوٹا سا کمرا تھا اس وقت بھی سینٹر راحیلہ گل مگسی کے والد مرحوم اللہ بخش مگسی نے پریس کلب کے صحافیوں کی سہولت کے لئے ڈاکٹر نسیم مگسی کے نام پر ہال تعمیرکراکر دیا اور صحافیوں کی مختلف وقتوں میں مالی مدد بھی کرتے رہے اور آج پھر راحیلہ گل مگس کی جانب سے دس لاکھ کے فنڈز کا اعلان کیااور پریس کلب کے اخراجات کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا جس کے لئے ہم مشکور ہیں مگسی خاندان ہمشہ ٹنڈوالہیار کے صحافیوں پر اعتماد کرتے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہمنا شبیر حسن راشدی،نادر خواجہ،ندیم اللہ قائم خانی، عشمان یوسف قائم خانی دیگر معزیزین موجود تھے آنے والے مہمانوں کی جانب سے پریس کلب کے صدر نصیر نھڑیو،جنرل سیکڑیڑی مستجاب الرحمن مدنی،سینئر نائب صدر،توفیق احمد قائم خانی، نائب صدر راجہ ساجد خانزادہ،چیئرمین گورننگ باڈی وحید فراز قریشی،ممیمبر گورننگ باڈی امیتاز خاصخیلی اور دیگر صحافیوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی۔