آل کراچی انڈر 17ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ، دوسرے دن دو میچوں کا فیصلہ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی فتح

اتوار 19 اگست 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل کراچی انڈر 17انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کی دوسری دن دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ملیر کی درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا دونوں جانب سے ایک دوسرے کی گول پوسٹوں پر متعدد حملے کئے گئے دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول اطہر عبّاس اور عبدالمعیدنی اسکور کیا۔

اطہر عبّاس بیسٹ پلیئر قرار پائے جبکہ دوسرا میچ جو ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے درمیان کھیلا گیا ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو ہر شعبے میں آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 7-0سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

کامیاب ٹیم کے حارث، حمّاد اور وہاب نی دوودو گول جبکہ سیدسعد نی ایک گول کیا دوسرے میچ کے مین آف دی میچ اسدمقصود قرار پائے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیئرمین سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمدیوسف نی کھلاڑیوں میں ہاکی تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی بنیادی سطح سے ہاکی کے فروغ میں کافی اہم کام کر رہی ہے ۔ ہمارے مستقبل کے ہیرو یہی بچے ہیں جو آج انٹراسکول یا انٹرڈسٹرکٹ کھیل رہے ہیں مستقبل میں انشاء اللہ یہی بچے اولمپئن اور انٹرنیشنل کھلاڑی بنیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔