ملک میں شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے علامہ محمد حسن جوادی کی گرفتاری کے بعد بہیمانہ تشدد میں ہلاکت قابل افسوس ہے، علامہ مقصود ڈومکی

اتوار 19 اگست 2018 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) مجلس وحدت المسلمین سندھ کے جنر ل سیکریٹری علامہ مقصودڈومکی نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے علامہ محمد حسن جوادی کی گرفتاری کے بعد بہیمانہ تشدد میں ہلاکت قابل افسوس ہے ملت جعفریہ کئی سالوں سے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھارہی ہے چیف جسٹس اورآرمی چیف سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قتل ناحق کا نوٹس لیں اورذمیداروں کو بے نقاب کرکے قانون کی گرفت میں لایاجائے وطن عزیزپاکستان میں اب نئی حکومت برسر اقتدارآئی ہے جس نے قوم سے تبدیلی کاوعدہ کیاہے امیدہے کہ نیاپاکستان دہشت گردی سے پاک ہوگا،تکفیری سوچ اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہوگاکوئٹہ اورڈیرہ اسماعیل کی عوام سمیت اہل تشیع کو مکمل تحفظ دیاجائے گا ،انہوںنے 22اگست کو شیعہ نسل کشی ،وارثان شہداء سے اظہار یکجہتی اور علامہ محمد حسن جوادی کے اغواء اورقتل کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا انہوںنے سانحہ جیکب آباد شب عاشور کے شہداء کے لیے انصاف کامطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ 23اکتوبر کے واقع میں ملوث ملزمان کی رہائی انصاف کا قتل ہے کیس دوبارہ کھولا جائے تاکہ 28مظلوم شہداء کے خون سے انصاف ہوسکے اس موقع پر اویس احمد جکھرانی، نثار احمد ابڑو،علامہ سیف علی ڈومکی ،سید شبیر شاہ، حسن رضاغدیری اور احسان شاہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :