حکومت سندھ نے نومنتخب 8 صوبائی وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اتوار 19 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) حکومت سندھ نے نومنتخب 8 صوبائی وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی کے پاس وزارت بلدیات، کچی آبادیز،دیہی ترقی،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ قلمدان ہوگا،صوبائی وزیرڈاکٹرعذارا فضل پیچوہوکوصحت اوربہبود آبادی، صوبائی وزیرشہلا رضا کوویمن ڈویلیپمنٹ،صوبائی وزیرسردار شاہ کوتعلیم و ثقافت ، سیاحت اورآثارقدیمہ، صوبائی وزیراسماعیل راہوکوزراعت،سپلائی اورپرائسز،صوبائی وزیرشبیر بجارانی کومعدنیات معدنی ترقی اوروسائل ، صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزمان کوریونیو،ریلیف،صوبائی وزیرہری رام کشوری لال کوجیل خانہ جات ، اقلیتی امور،سماجی بہبود کے قلمدان سونپے گئے ہیں سندھ کابینہ میں شامل وزیراعلی سندھ کے مشیربیر سٹر مرتضی وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن جبکہ محمد بخش مہرکوصنعت و تجارت کا محکمہ ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :