Live Updates

ْ تمام ہمسائیہ ملک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں ‘نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسرور

پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کر کٹرناجوت سنگھ سدھو کے اعزاز میں ناشتہ کے موقع پر گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے کا سب سے اہم ایشوز ہے اسکو حل کر نا ہوگا‘ ہم بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ملک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں مگر پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کر کٹرناجوت سنگھ سدھو کے اعزاز میں ناشتہ کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرنامزد گور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسروراور بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر ناجوت سنگھ سدھو کے درمیان پاک بھارت تعلقات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور ناجوت سنگھ سندھو نے پاکستان میں بھر پور مہمان نوازی پر چوہدری محمدسرور اور تحر یک انصاف کی قیادت کا بھی شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نامزد گور نر پنجاب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن ومحبت اور بھائی چارے کی بات کی ہے اور پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیں دیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں امن وترقی اور خوشحالی آئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ امن اور مسائل کے حل کیلئے بھارت ایک قدم آگے آئیگا تو ہم دو قدم آگے آئیں گے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارت بھی سنجیدگی کیساتھ بات کر یں اور مسئلہ کشمیر جو صرف دونوں ملکوں ہی نہیں خطے کا بھی اہم مسئلہ ہے جو حل کر نا ہوگا۔

بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر ناجوت سنگھ سدھونے کہا کہ پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت امن اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے جس قدر سنجیدہ ہیں یہ پاک وبھارت عوام اور دونوں ممالک کیلئے خوش آئند ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بھارتی حکمرانی بھی امن کیلئے آگے بڑ ھے گے اور خطے میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئیگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات