جا پا ن انٹر نیشنل کو آپر یشن ایجنسی لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں 500بستر وں پر مشتمل میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر قائم کرے گی

اتوار 19 اگست 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) جا پا ن انٹر نیشنل کو آپر یشن ایجنسی (JICA) لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں 500بستر وں پر مشتمل میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر قائم کرے گی جس میں دور جدید کے مطابق زچہ و بچہ کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس حوالے سے جاپان انٹرنیشنل کو آپر یشن ایجنسی (JICA)کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتا ل حیدرآبادو جا مشورو ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو سے ان کے دفتر سول ہسپتال حیدرآباد میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن وفنانس ایل یو ایچ عبد الستار جتوئی ،اے ایم ایس جنر ل ڈاکٹر نعیم ضیا ء میمن اور دیگر افسران بھی موجود شریک تھے، JICAکے وفد نے ایم ایس ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھوکو لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل میں تقریبا 500بستر وں پر مشتمل میٹر نل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر قائم کر نے کے سلسلے میں آگاہ کیا اور بتا یا کہ JICA،حکومت سندھ اور مقامی ہسپتال انتظا میہ کے تعاون سے یہ زچہ و بچہ سینٹر قائم کرے گی جس میں ہسپتا لو ں میں استعمال ہو نے والی تمام جد ید مشینر ی کے ساتھ ساتھ تمام سہو لتیں موجود ہو نگی جو کہ دور جد ید کا اپنی مثال آپ ہسپتال ہو گا، ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے وفد کو یقین دلا یا کہ مذکورہ سینٹر کے قیا م کے سلسلے میں انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے تر جیحی بنیادوں پر شانہ بشانہ کا م کر یں گے، انہوں نے کہا کہ ہما رے ہسپتا ل میں تقریبا 18اضلاع سے مختلف امر اض کے اپنی زند گیو ں سے مایو س مریض آتے ہیں جن کے علا ج کے سلسلے میں ہما ری کو شش ہو تی ہے کہ انہیں پر سکو ن ما حو ل میں بہتر علاج کیلئے تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کا علاج مکمل تو جہ کے ساتھ کیا جا ئے جبکہ انہیں اچھی خو راک بھی مہیا کی جا تی ہے اور اگرزیر علاج مریض کو کو ئی ادویہ بازار سے خر ید نا پڑ ے تو اسکے علا ج کو جا ری رکھتے ہوئے با زار سے خر ید کر مہیا کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :